عمران خان مائنِس ہوئے تو جمہوریت بھی مائنِس ہوگی، علی محمد خان

    عمران خان مائنِس ہوئے تو جمہوریت بھی مائنِس ہوگی، علی محمد خان

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان مائنِس ہوئے تو جمہوریت بھی مائنِس ہوگی۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر اپنے بیان میں کہاکہ ما ئنِس عمران خان کی باتیں کرنے والے سن لیں، عمران خان مائنِس ہوا تو جمہوریت بھی مائنِس ہوگی۔خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے آئے روز بیانات میں وزیراعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں بجٹ پیش ہونے سے قبل ایک پریس کانفرنس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں بھی انہوں نے اسے دہرایا۔

محمد خان

مزید :

صفحہ اول -