وفاقی وزیر تعلیم کی والدہ کے انتقال پرسیاسی شخصیات کااظہار تعزیت، اسمبلی میں فاتحہ خوانی

  وفاقی وزیر تعلیم کی والدہ کے انتقال پرسیاسی شخصیات کااظہار تعزیت، اسمبلی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر تعلیم کی والدہ انتقال کر گئیں، سیاسی شخصیات نے دکھ کی اس گھڑی میں شفقت محمود سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ کا انتقال ہو گیا ہے، اللہ پاک انھیں جنت نصیب کرے۔بعد ازاں قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر اسد قیصر نے تمام اراکین کو شفقت محمود کی والدہ کے انتقال کی خبر دی۔ اس موقع پر وہاں موجود تمام پارلیمنٹرین نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔
انتقال

مزید :

صفحہ اول -