انڈس موٹر کی طرف سے انڈس ہسپتال کیلئے 10ملین روپے کی امداد

  انڈس موٹر کی طرف سے انڈس ہسپتال کیلئے 10ملین روپے کی امداد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر)پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے انڈس ہسپتال کو کارپوریٹ سماجی امداد کے طور پر 10 ملین روپے جاری کردیے ہیں تاکہ بالخصوص کورونا کی عالمی وبا کے دوران مستحق اور پسے ہوئے طبقات کو معیاری علاج ومعالجہ کی سہولیات کی موثر انداز میں فراہمی مدد مل سکے ۔ سی ای او آئی ایم سی، علی اصغر جمالی نے انڈس ہسپتال میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران سی ای او انڈس ہسپتال ڈاکٹر عبدالباری کو چیک پیش کیا۔ آئی ایم سی سی ای او علی اصغر جمالی نے کہا”ہمارا یہ یقین ہے کہ ہسپتال ہمارے قومی فریم ورک میں ایک اہم حصہ ہیں جو بالخصوص موجودہ وبا کے دوران پوری قوم کے صحت اور حفظان صحت سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ معاشرے میں آئی ایم سی کی ذمہ داریوں کے تناظر میں کمپنی معاشرے اور خاص طور پر صحت کے شعبے کو معاونت فراہم کرنے اور اس شعبے کی بہتری کیلئے اپنی بھرپور کوشش کرتی ہے کیونکہ صحت کے شعبے کو نہ صرف متعدد چینلجز کا سامنا ہے بلکہ ان مشکل حالات کے دوران اس شعبے کو مسلسل توجہ کی ضرورت ہے۔“ انہوں نے کہا”انڈس ہسپتال مستحق افراد کو علاج ومعالجہ کی فراہمی کا عظیم فریضہ سرانجام دے رہا ہے اور اس جدوجہد میں مدد کرناہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔“ انڈس ہسپتال کے ڈاکٹر عبدالباری نے انڈس موٹر کی سخاوت اور معاشرے کیلئے معاونت کو سراہا۔
انہوں نے کہا ”ہم آئی ایم سی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مستحق اور پسے طبقات کو آسانی کے ساتھ ہیلتھ کیئر کی اعلیٰ معیاری سروسز کی فراہمی میں انڈس ہسپتال کو مدد فراہم کی۔“

مزید :

کامرس -