اوبر کا کورونا کے پھیلاؤ کے دوران بہترین حفاطتی اقدامات کا اعلان

اوبر کا کورونا کے پھیلاؤ کے دوران بہترین حفاطتی اقدامات کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(پ ر) لاک ڈاؤن میں کمی،کاروبار اور معمولاتِ زندگی کے آغاز کے اعلان کے بعد اوبر پاکستان اپنی حالیہ مہم کے ذریعہ صارفین کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے مزید آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔رائیڈرز اور پارٹنر ڈرائیورز سے گزارش ہے کہ وہ حفاظتی چیک لسٹ کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ماسک اور مزید حفاظتی اقدامات کی ضرور تصدیق کریں۔ ان اقدامات پر عمل کے بغیر کسی بھی ڈرائیور کو آن لائن جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ البتہ ماسک نہ ہونے کی صورت میں بغیر کسی جرمانے کے سواری منسوخ کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ اضافی اقدامات مثلا”اپنی سواری کی صفائی اور ہینڈ سینیٹائزر کی فراہمی کو بھی یقینی بنانا ہو گا۔ اور سواریوں سے گاہے بگاہے اس بارے میں دریافت کیا جائے گا۔ اسی طرح رائیڈرز کو بھی ڈرائیور کے ماسک نہ پہننے کی صورت میں سواری منسوخ کرنے کی اجازت ہو گی۔اسی طرح، رائیڈرز سے ضروری احتیاطی تدابیر جیسا کہ ماسک اور سینیٹائزر کے استعمال کے بارے میں تصدیق کی جائے گی۔ سندھ اور پشاور میں حکومتی ضابطے کے مطابق ایک وقت میں دو جبکہ پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں تین افراد کے سفر کرنے کی اجازت ہو گی۔عالمی سطح پر اوبر نے اپنے تمام اور ڈرائیور پارٹنرز کی حفاظت اور حفاظتی سامان کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے پچاس ملین ڈالر مُختص کیے ہیں۔ اس امدادی پیکج کی ذریعہ پاکستان بھر میں ڈرائیوروں کو ماسک جبکہ کُچھ صُورتوں میں مزید حفاظتی سامان جیسا کہ سینیٹائزر اور جراثیم کش سپرے وغیرہ تک رسائی مہیا کی جائے گی۔ اب تک اوبر بیس ہزار ماسک اور مزید سامان فراہم کر چُکی ہے۔ اس کے علاوہ اوبر نے یونی لیور کے ساتھ مُشترکہ مہم کے دوران ڈرائیور پارٹنرز کو حفظانِ صحت کا سامان یورپ، مشرق وُسطٰی اور افریقہ میں بانٹنے کا ارادہ کیا ہے۔اوبر پاکستان کے جنرل مینیجر سعد این۔ پال نے کہا کہ:“ ہم ہمیشہ حفاظتی لائحہ عمل کو یقینی بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس پر یقین رکھتے ہیں کہ ٹیکنالوجی سفر کو مزید محفوظ بنا سکتی ہے۔ اب جبکہ شہر دوبارہ کُھلنے لگے ہیں ڈرائیور پارٹنرز اور رائیڈرز کو اپنی مُشترکہ ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے، اور حفاظتی پابندی کو ترجیح دیتے ہوئے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے ثابت قدم رہنا ہوگا۔ حکومت اور نجی شعبہ مل کر کووڈ-19 کے بعد موثر زندگی کا لائحہ عمل اختیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ا
ور ہم اس کوشش کی تکمیل کے لیے ہم اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔“

مزید :

کامرس -