ایزی پیسہ اب زونگ4G صارفین کیلئے مفت

    ایزی پیسہ اب زونگ4G صارفین کیلئے مفت

  

لاہور(پ ر)پاکستان کا معروف ڈیجیٹل مالیاتی خدمات فراہم کرنے والا پلیٹ فارم ایزی پیسہ زونگ 4G صارفین کیلئے ایپلی کیشن کے مفت استعمال کی پیشکش کرتے ہوئے اپنی رسائی کو بڑھا رہا ہے۔ زونگ G 4 انٹرنیٹ پر ڈیٹا والیم (ایم بیز) کے استعمال کے بغیر صارفین ایزی پیسہ کے ذریعے ایئر ٹائم کی خریداری، رقوم کی منتقلی، بل کی ادائیگی اور متعدد دیگر خدمات استعمال کر سکتے ہیں۔ ڈیٹا استعمال نہ کرنے کا مقصد صارفین کو بہترین سہولیات سمیت کسی پابندی کے بغیر ضروری مالیاتی لین دین انجام دینے کی صلاحیت فراہم کرنا ہے۔ ایزی پیسہ پاکستان میں سب سے وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والی موبائل ادائیگیوں کا حل ہے جو متنوع خدمات پیش کرتا ہے جو ہر روز بڑھتی جا رہی ہیں۔ ڈیجیٹل مالیاتی لین دین مختلف مقاصد کیلئے صارفین کی جانب سے رقوم کے روزانہ تبادلہ کے انداز کو تبدیل کر رہا ہے اور پاکستان کی بنیادی طور پر کیش پر مبنی معیشت آسان مالیاتی امور کے لئے ایزی پیسہ جیسی ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔ پاکستان کا نمبر ون ڈیٹا اور کمیونیکیشن نیٹ ورک زونگ 4G اعلیٰ معیار کی ڈیٹا خدمات فراہم کرتا ہے اور زونگ4G ڈیٹا نیٹ ورک کے ذریعے ایزی پیسہ تک رسائی صارفین کو زیادہ سہولت اور بہتر رسائی فراہم کرے گی۔

زونگ 4G انٹرنیٹ کے ذریعہ ایزی پیسہ تک مفت رسائی اور استعمال کرنے کی صلاحیت نہ صرف مزید افراد کیلئے ایپلی کیشن کے استعمال کی راہ ہموار کرے گی بلکہ جب ان کا ڈیٹا ختم ہوگا تو تب بھی وہ لین دین کر سکیں گے۔ موبائل لوڈز اور کال یا ڈیٹا بنڈلز ایزی پیسہ ایپ کے ذریعے براہ راست خریدے جا سکتے ہیں اور اب یہ سہولیات موجودہ ڈیٹا وسائل کے بغیر حاصل کی جا سکتی ہیں۔

مزید :

کامرس -