بڑھتی مہنگائی، غریب افراد کیلئے زندگی گزارنا مشکل ہوگیا، فنکار

بڑھتی مہنگائی، غریب افراد کیلئے زندگی گزارنا مشکل ہوگیا، فنکار

  

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ ایک عام آدمی کیلئے زندگی گذارنا مشکل سے مشکل ہورہا ہے ملک میں کرونا وائرس اور مہنگائی بڑھنے کی رفتارگولی سے بھی تیزہوچکی ہے۔مہنگائی کی وجہ سے سفید پوش طبقہ پس کر رہ گیا ہے اور اس کے لئے عزت کے ساتھ زندگی بسر کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پسے ہوئے طبقات کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کرے تاکہ ان کی زندگیوں میں بھی سکون آ سکے۔شوبز شخصیات نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ کے باعث عام آدمی کی زندگی مزید مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔دوسری جانب سمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کرونا کے مریضوں میں کمی ہوئی ہے اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے۔شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خرم شیراز ریاض،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹپرویز کلیم،نیلم منیر خان،عینی رباب،حمیرا،عروج اور نجیبہ بی جی نے قیمتوں میں نا قابل برداشت اضافے کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

مگر جب سے تحریک انصاف بر سر اقتدار ائی ہے مہنگائی کا جن بے قابو ہ چکا ہے ِ بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے عوام کا برا حال ہے۔

مزید :

کلچر -