گلوکار عاصم اظہر کے نئے گانے ”تم تم“ کی پہلی جھلک جاری
لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار عاصم اظہر کے نئے گانے ”تم تم“ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔ جس میں عاصم اظہر، ہانیہ عامر اور اریکا حق شامل ہیں۔ گانا پرسوں ریلیز کیا جائے گا۔یاد رہے کہ عاصم اظہر کو گانے کی وڈیو میں اریکا حق کو لینے پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ شائقین چاہتے تھے کہ گانے میں عاصم کے ساتھ صرف ہانیہ عامر ہوں اور اب گانے کی پہلی جھلک جاری کی گئی ہے جس میں اریکا حق کے ساتھ ہانیہ عامر بھی دکھائی دے رہی ہیں گلوکار کاکہنا ہے کہ امید ہے کہ سننے اور دیکھنے والوں کو بہت پسند آئے گا میں نے ہمیشہ ہی شائقین کے لئے کچھ کرنے کی کوشش کی ہے اور اس میں کامیاب رہا ہوں۔