"گستاخ "میں یشما گل فیصل قریشی کے مد مقابل اداکاری کرینگی
کراچی (پ ر) حال ہی میں دکھائے جانیوالے ڈرامہ پیار کے صدقے میں منفی کردار میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ یشما گل نے ایک بار پھر اسکرین پر نئے انداز سے جلوہ گر ہونے کی تیاری کرلی وہ ڈرامہ گستاخ میں معروف اداکار فیصل قریشی کے مد مقابل نظر آئیں گی۔ ڈرامہ میں عانیہ کے نام سے اداکاری کرنیوالی یشما گل کا کردار ایک معصوم اور پیاری سی لڑکی کا ہے ڈرامے کی کاسٹ میں فیصل قریشی، فریال محمود اور علی انصاری سمیت دیگر شامل ہیں۔ یشما گل کا کہنا تھا کہ اس حیرت انگیز کاسٹ کے ساتھ کرنے پر میں بہت پرجوش ہوں یہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا ڈرامہ 8 جولائی سے ایکسپریس ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔