اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  

لاہور(نامہ نگار)اسلام آباد میں ہندؤں کیلئے مندر کی تعمیر کے اقدام کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے،یہ درخواست گجرات کے رہائشی محمد عاکف نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر رکوانے کیلئے آئینی درخواست دائر کی ہے،درخواست میں وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری، سی ڈی اے، سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنایا گیا اور آئین کے تحت پاکستان اسلامی جمہوریہ ہے جس میں اسلامی اصولوں سے ہٹ کر کوئی اقدام نہیں اٹھایا جا سکتا، کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بائی لاز میں کسی ہندؤں کے لئے مندر کی تعمیر کی کوئی شق موجود نہیں ہے، الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق اسلام آباد میں صرف 178 ہندو آباد ہیں، اسلام آباد میں رہائش پذیر ہندؤں کی اپنی عبادت گاہیں موجود ہیں ایسے میں ان کے لئے نئی عبادگاہ کا قیام غیر ضروری ہے۔

مندر تعمیر

مزید :

صفحہ آخر -