ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سی ای اویکم جولائی کوذاتی حیثیت میں طلب

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سی ای اویکم جولائی کوذاتی حیثیت میں طلب

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس علی باقرنجفی نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سی ای او کویکم جولائی کوذاتی حیثیت میں طلب کر لیاہے،فاضل جج نے کہا کہ پرویز اختر ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر بتائیں کہ درخواست گزار کو ترقی دینے کے لئے محکمانہ ترقی کمیٹی کا اجلاس کیوں نہیں طلب کیا گیا،درخواست میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے، درخواست گزارعابدہ پروین کا موقف ہے کہ وہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں عرصہ دراز سے فرائض انجام دے رہی ہیں،عدالت عالیہ کے حکم کے باجود ترقی کی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جا رہا۔

ذاتی ح

مزید :

صفحہ آخر -