عدالت عالیہ کی حدودمیں سگنلز کی عدم دستیابی،پی ٹی اے، وفاق سے 29 جولائی تک جواب طلب
لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے عدالت عالیہ کی حدودمیں موبائل فونزسگنلز کی عدم دستیابی اور ٹاور نہ لگانے کے خلاف دائردرخواست پرپی ٹی اے اور وفاقی حکومت سے 29 جولائی تک جواب طلب کر لیا ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار اظہرصدیق ایڈووکیٹ کا موقف ہے کہ سابق چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے ہائیکورٹ حدود میں موبائل ٹاور لگانے کا حکم دے رکھا ہے،عدالتی حکم کے باوجود موبائل کمپنیاں ٹاور نہیں لگا رہیں،موبائل فون کمپنیوں کو ہائیکورٹ کی حدود میں کھمبے نصب کرنے اورہائیکورٹ کے ارد گرد لگے جیمز کو بھی ہٹانے کا حکم دیا جائے۔
عدم دستیابی