مہنگائی کی وجہ سے سفید پوش طبقہ پس کر رہ گیاہے، نشاء

  مہنگائی کی وجہ سے سفید پوش طبقہ پس کر رہ گیاہے، نشاء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل نشاء خان نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے سفید پوش طبقہ پس کر رہ گیا ہے اور اس کے لئے عزت کے ساتھ زندگی بسر کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پسے ہوئے طبقات کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کرے تاکہ ان کی زندگیوں میں بھی سکون آ سکے۔نشاء خان نے کہا ہے کہ عوام کو تحریک انصاف کی حکومت سے بڑی توقعات اور امیدیں وابستہ تھیں مگر جب سے تحریک انصاف بر سر اقتدار ائی ہے مہنگائی کا جن بے قابو ہ چکا ہے ِ بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے عوام کا برا حال ہے حکومت کو چاہئیے کہ وہ سفید پوش افراد کی مدد کے لئے بھی اقدامات کرے تاکہ وہ بھی بہتر زندگی گزار سکیں۔

مزید :

کلچر -