لاہور ہائیکورٹ کا لیگی رہنما برجیس طاہر کو گرفتار نہ کرنے کا حکم،عبوری ضمانت میں توسیع

  لاہور ہائیکورٹ کا لیگی رہنما برجیس طاہر کو گرفتار نہ کرنے کا حکم،عبوری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے برجیس طاہر کی عبوری ضمانت کی درخواست پر8 جولائی تک توسیع کر تے ہوئے انہیں نیب کی جانب سے گرفتارکرنے سے روک دیاہے،مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پرسماعت کی، نیب کی جانب سے برجیس طاہر کی درخواست پر جواب جمع کرا دیا گیاہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس کے خلاف 2003 ء میں نیب انکوائری بند کر چکا ہے۔ نیب نے جولائی 2019 میں طلبی کا نوٹس بھیجا اور طلب کیا ہے،نیب نے درج شکایت کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے، صاف اور شفاف احتساب کا حمایتی ہوں لیکن انصاف ہوتا نظر آنا چاہئے۔
ضمانت توسیع

مزید :

صفحہ آخر -