مسابقتی کمیشن کا دائرہ اختیار، حکومت کو جواب داخل کروانے کیلئے 7جولائی تک مہلت

مسابقتی کمیشن کا دائرہ اختیار، حکومت کو جواب داخل کروانے کیلئے 7جولائی تک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)لاہورہائی کورٹ نے 11سالوں سے زیر سماعت مسابقتی کمیشن کے دائرہ اختیار کے خلاف دائر درخواستوں پروفاقی حکومت کو جواب داخل کروانے کے لئے 7جولائی تک کی مہلت دے دی،جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ان درخواستوں پر سماعت کی،گزشتہ روزاٹارنی جنرل آف پاکستان بریسٹر خالد جاوید سمیت دیگر لاء افسران عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت فاضل بنچ نے 2008ء سے وفاقی حکومت کا جواب داخل نہ کروانے پر برہمی کا اظہارکیا،جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا کہ بار بار نوٹس جمع کروانے کے باوجود وفاقی حکومت کی جانب سے جواب جمع نہیں کرویا گیا،فاضل جج نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر اسی ہفتے جواب نہ آیا تو پھر سمجھا جائے گا حکومت جواب جمع نہیں کرنا چاہتی،اٹارنی جنرل نے کہا کہ اسی ہفتے جواب جمع کروادیں گے،جس پر فاضل بنچ نے وفاقی حکومت کو جواب جمع کروانے کے لئے سات جولائی تک کی مہلت دے دی،گزشتہ روز عدالت میں درخواست گزاروں کے وکلاء امتیاز رشید صدیقی اور ذکی حسن نے اپنے دلائل مکمل کرلئے،درخواست گزاروں نے 2009 میں مسابقتی کمیشن کی جانب سے کئے گئے جرمانوں کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ کمیشن کی 2009 ء میں مافیاز کے خلاف کی جانے والی پہلی کارروائی ابھی تک متنازعہ ہے، ہائیکورٹ میں کمیشن کی تشکیل کے خلاف درخواستوں پر گیارہ سال بعد بھی فیصلہ نہ ہو سکا، 10سال میں کیس کی سماعت کرنیوالے 5 سنگل جج اور چار فل بنچ تبدیل ہوچکے ہیں،27 مئی 2009 ء کو اس وقت کے جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایل پی جی ایسوسی ایشن کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے،سپریم کورٹ نے 25 جون 2009 کو مسابقتی کمیشن کی درخواست پر ہائیکورٹ کو جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کی،ایل پی جی، شوگر ملز، سیمنٹ ملز ودیگر ایسوسی ایشنز کی درخواستوں پر 170 سے زائد مرتبہ سماعت ہوچکی ہے۔
مسابقتی کمشن

مزید :

صفحہ آخر -