آنے والا وقت میرا ہوگا،اداکارہ و ماڈل نیناں جٹ

آنے والا وقت میرا ہوگا،اداکارہ و ماڈل نیناں جٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ماڈل نیناں جٹ نے کہاکہ وقت کے ساتھ ساتھ ہر چیز کو سمجھنا چاہیے سینئر ماڈلز اور اداکاراؤں کی میں دل سے عزت کرتی ہوں نام کمانے کے لئے محنت کے ساتھ قسمت کا بھی ہاتھ ہوتا ہے کلاسیکل رقص میں بھی قسمت آزما چکی ہوں جو عزت اور مقام ماڈلنگ کی دنیا میں حاصل ہوا وہ کلاسیکل میں نہیں میرے عزم جوان ہیں اور میں ناامید نہیں ہوں۔ آنے والا وقت جلد میرا ہوگا ان دنوں میں مختلف کمرشلز میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف گلوکاروں کی میوزک ویڈیوزمیں بھی ماڈلنگ کررہی ہوں۔
نیناں جٹ نے ماڈلنگ کی دنیا میں میدان مار لیا۔نیناں جٹ نے بتایا کہ بہت کم عرصہ میں اپنا مقام بنایا آج کل حسد کرنے والے بہت سے لوگ ہیں جواداکار کوشوبز کی دنیامیں آگے بڑھتانہیں دیکھ سکتے۔
مگر وہ شائد یہ نہیں جانتے کہ جب تک اللہ ان کے ساتھ ہے ان کے مقدرمیں کامیابی لکھی ہے تو وہ اسے ہرا نہیں سکتے۔

مزید :

کلچر -