حکومت کا آرٹسٹ فنڈ میں اضافہ خوش آئند، گلوکار عارف بٹ

حکومت کا آرٹسٹ فنڈ میں اضافہ خوش آئند، گلوکار عارف بٹ

  

لاہور(فلم رپورٹر)سنیئر گلوکار عارف بٹ نے حکومت کی جانب سے ایک ارب آرٹسٹ ویلفیر فنڈ کو خوش آیند قرار دیتے ہو ئے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ کچھ نام نہاد تنظیمیں اس فنڈ کا ناجائز استعمال کرتے ہیں اور اصل حقدار ہر سال کی طرح کبھی بھی اس فنڈ سے کسی میوزیشنز تکنیک کار کو نہ تو مالی امداد کی گئی اور نہ ہی کبھی کوئی ایسے پروگرامز منعقد ہوتے نظر آئے جس سے عام فنکار کو مالی فائدہ ہو سکے مزید عارف بٹ کا کہناتھا کہ حکومتی اداروں سمیت لاکھوں بٹورنے والے آرٹسٹوں کی بے حسی پر بے حد افسوس ہے کورونا کی وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال سے فنکار برادری خاص طور پر میوزیشنز تکنیک کار مالی طور پر زبوں حالی اور شدید مالی پرشانیوں کا شکار ہیں۔

اس حالات کے پیش نظر ہم نے تنویر آفریدی کی سربراہی میں ایک گروپ "نغمہ ساز" تشکیل دیا جس کے ممبر استاد طافو خان، طارق طافو، تحسین جاوید، سلیم جاوید، عارف بٹ، فاخرہ، یاسر اختر، ڈاکٹر سہیل، بوبی وزیر علی، نعیم وزیر علی، محبوب اشرف، علی حیدر، سہیل عباس، اشفاق علی، امن علی، نعیم الحسن ببلو، میاں امجد، ادریس خان سمیت دیگر فنکاروں نے مہشور زمانہ ریکاڈنگ کمپنی ای ایم آئی کے تعاون سے لاہور ملتان سمیت کراچی کے تقریبنا تین سو پچاس سے زاہد مستحق فنکاروں میں انتہائی صیغہ راز کے ساتھ راشن فراہم کیا ہمارا مقصد ان حالات میں ان میوزیشنز کا خیال رکھنا تھا جن کی وجہ سے تمام بڑے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوے اپنا نام چمکاتے ہیں۔

مزید :

کلچر -