غفار لہری کے نئے گیتوں کی ریکارڈنگ جلد ہوگی

غفار لہری کے نئے گیتوں کی ریکارڈنگ جلد ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) کامیڈین غفار لہری کامیڈی و پیروڈی سونگز کے بعد اب صوفی کلام ریکارڈ کروائیں گے۔ غفار لہری نے بتایاکہ اس صوفی کلام کی ریکارڈنگ کا آغاز بہت جلد مقامی سٹوڈیو میں کر دیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس سے قبل ان کے گائے ہوئے کامیڈی و پیروڈی سونگز بہت ہٹ ہوئے تھے جن میں سب سے زیادہ مقبولیت خواجہ سراؤں پر گائے جانے والے گیت”نہ فیس بک کھول وے“ نے حاصل کی تھی اور اس گانے کو ہر شومیں فرمائش کرکے سنا جاتا ہے۔غفار لہری نے مذید کہاکہ انشاء اللہ اب وہ سنجیدہ گلوکاری کی طرف بھی توجہ دیں گے اور اس کا آغاز وہ اس صوفی سونگ سے کررہے ہیں انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار انہیں اس نئے روپ میں بھی پسند کریں گے اور ہمیشہ کی طرح وہ شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب ہوں گے۔

مزید :

کلچر -