ثمن رائے کی الحمراء کے ملازم محمد عارف کوریٹائرمنٹ پر مبارکباد

ثمن رائے کی الحمراء کے ملازم محمد عارف کوریٹائرمنٹ پر مبارکباد

  

لاہور(فلم رپورٹر)ایگزیکٹوڈائریکٹرلاہور آرٹس کونسل الحمراء ثمن رائے نے کہا ہے کہ دیانت دار افسران و ملازمین ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، الحمراء کے پروگرام کی کامیابی یہاں کے ملازمین کی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ان خیالات کا ا نہوں نے محمد عارف کو ان کی ریٹائرمنٹ پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری نے ریٹائرہونے ہونے والے ملازم محمد عارف کو تعریفی سند دی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد عارف میسن نے اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں ادا کئے،وہ خوش قسمت ہیں کہ وہ اپنی مدت ملازمت خوبصورت انداز میں مکمل کر رہے ہیں۔ میسن محمد عارف کے اعزاز میں ادارے کے افسران و ملازمین کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس پر شکریہ ادا کرتے ہوئے محمد عارف میسن نے کہا کہ الحمرا جیسے ثقافتی ادارے میں 34برس گزارنے پر فخر ہے،یہاں کی یادیں سرمایہ ہے،تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر آرکائیو محمد عارف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خرم نویل و دیگر افسران و ملازمین نے شرکت کی۔

مزید :

کلچر -