چیف سیکرٹری پنجاب کی افسران کو مویشی منڈیوں کی نشاندہی کیلئے ہدایات

چیف سیکرٹری پنجاب کی افسران کو مویشی منڈیوں کی نشاندہی کیلئے ہدایات

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)سمارٹ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد نئی حکمت عملی، ضروری ادویات کی قیمتوں،ان کی سپلائی اور کراچی میں دہشتگردی کے بعد صوبہ میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس چیف سیکرٹری آفس میں منعقد ہوا۔ چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک،کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم، سی سی پی او لاہو ذوالفقار حمید اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ آئی جی پنجاب، ڈویژنل کمشنرز، آرپی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنرزاپنے اضلاع میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے متاثرہ علاقوں کو سیل کرنے یا کھولنے کا فیصلہ کر سکیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انتظامی افسران اضلاع میں کوویڈ19کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے کم از کم چار فارمیسیز نوٹیفائی کریں اور عوام کی آگاہی کیلئے ان کی تشہیر کی جائے گی۔ سیکرٹری صحت نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ صوبے میں ضروری ادویات کی کوئی کمی نہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے فیلڈ افسران کو شہروں سے باہر مویشی منڈیاں لگانے کیلئے جگہوں کی نشاندہی کر کے رپورٹ بھجوانے سے متعلق ہدایات بھی جاری کیں۔

ہدایات

مزید :

صفحہ آخر -