جنسی تشدد، بداخلاقی کے قانون میں ترمیم کیلئے دائر درخواست پر سماعت بغیر کارروائی11 ستمبر تک ملتوی

  جنسی تشدد، بداخلاقی کے قانون میں ترمیم کیلئے دائر درخواست پر سماعت بغیر ...

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے جنسی تشدد اور بداخلاقی کے قانون میں ترمیم کے لئے دائر درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے11 ستمبر تک ملتوی کردی،درخواست میں وفاقی حکومت اورآئی جی پنجاب پولیس سمیت دیگر فریقین کی جانب سے جواب داخل نہیں کروایا گیاجبکہ عدالت کے روبرو نہ تو درخواست گزار خود پیش ہوئیں اور نہ ہی ان کی وکیل پیش ہوئیں، جسٹس عائشہ اے ملک نے مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے شائستہ پرویز ملک کی درخواست پر سماعت کی۔

قانون ترمیم

مزید :

صفحہ آخر -