زرداری پہلے کی طرح اب بھی مقدمات سے بری ہونگے،فاروق ایچ نائیک
اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور آصف علی زر داری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری پہلے کی طرح مقدمات سے بری ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آصف زرداری بیمار ہیں میں نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی تھی۔عدالت نے میری استدعا نہیں مانی اور آصف زرداری کے وارنٹ جاری کر دئیے ہیں انہوں نے کہاکہ عدالتوں میں رش ہوتا ہے تو آصف زرداری کو بھی کورونا ہو سکتا ہے،اگر آصف زرداری پیش ہوتے ہیں تو عدالت میں رش ہو جاتا ہے۔میں نے عدالت سے استدعا کی کہ اگر آصف زرداری کا پیش ہونا ضروری ہے تو آئندہ سماعت پر پیش ہو جائیں گے لیکن ان کے وارنٹ جاری کر دئے گئے۔انہوں نے کہاکہ آصف زرداری نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا ہے اور وہ تمام کیسز میں پہلے کی طرح انشاء اللہ بری ہوں گے۔
مقدمات بریس