اپوزیشن کا ایجنڈہ احتساب رکوانے کے سواکچھ نہیں،گورنر پنجاب

  اپوزیشن کا ایجنڈہ احتساب رکوانے کے سواکچھ نہیں،گورنر پنجاب

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ پاس نہ ہونے کا دعویٰ کر نیوالی اپوزیشن جماعتیں کہاں ہیں؟ اپوزیشن کا ایجنڈہ احتساب رکوانے کے سواکچھ نہیں مگر یہ کبھی نہیں ہوگا۔ وہ گور نر ہاؤس لاہور میں صوبائی وزیر انر جی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ملاقات کے دوران حکومتی اور سیاسی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وفاقی بجٹ کی منظوری اس بات کا ثبوت ہے کہ اتحادی اور حکومت ایک پیج پر ہیں اور اپوزیشن ہر محاذ پر ناکام ہو رہی ہے۔ میں بجٹ کی منظوری پر وزیر اعظم عمران خان اور انکی ٹیم کو مبارکباد دیتاہوں اور عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ انکی ترقی اور خوشحالی کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔اْنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو آگے اور اپوزیشن پیچھے لیکر جانا چاہتی ہے مگرہم انکو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

جماعتیں

مزید :

صفحہ آخر -