کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لایا جائے: چیئر مین سینیٹ
اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لایا جا ئے، صوبہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے،بہتر روڈ نیٹ ورک کے باعث علاقے میں سرمایہ کاری اورروزگار کے مواقعے پیدا ہونگے،منصوبے انتہائی اہم ہیں، علاقے کی ترقی ہوگی،معیار زندگی میں تبدیلی لانے کیلئے بہتر مواصلاتی نظام انتہائی اہم ہے۔ چیئرمین این ایچ اے نے چیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو بلوچستان میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بلوچستان میں جاری این ایچ اے کے منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ دالبندین، زیارت، بالانوش، نوکنڈی،ماشکیل روڈز کی فیزیبلٹی مکمل کر لی ہے اگست کے پہلے ہفتے میں ٹینڈر کر دیئے جائینگے،نئے مالی سال ٹینڈر کئے جائیں گے۔ اس موقع پرچیئرمین سینیٹ نے کہا بلوچستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جا ئے،سڑکوں کا نیٹ ورک جتنا مضبوط ہوگا معیشت کا پہیہ اتنی تیزی سے چلے گا،پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا،کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لانے کیلئے روڈ کا نیٹ ورک ضروری ہے۔
صادق سنجرانی