یوٹیلیٹی سٹورز نے 78.33روپے فی کلو کے حساب سے 78ہزار میٹرک ٹن مہنگی چینی خرید لی

      یوٹیلیٹی سٹورز نے 78.33روپے فی کلو کے حساب سے 78ہزار میٹرک ٹن مہنگی چینی ...

  

اسلام آباد (این این آئی)یوٹیلٹی اسٹورز نے شوگر ملوں کی جانب سے 70 روپے کلو چینی خریدنے کی پیشکش ہوتے ہوئے بھی مہنگی چینی خرید لی۔ رپورٹ کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز نے مجموعی طور پر 78 ہزار میٹرک ٹن چینی 78 روپے33 پیسے فی کلو کے حساب سے خریدی ہے اور شوگرملوں کی طرف سے 70 روپے فی کلو چینی کی پیشکش پر بھی چینی نہیں خریدی گئی۔شوگر کمیشن رپورٹ میں حکومت کے مطابق چینی کا ایکس ملز ریٹ 71 روپے 97 پیسے فی کلو ہے اس حوالے سے یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کے مطابق شوگرملوں نے 25 جون کی ڈیڈ لائن دی جس پر ٹینڈرز کے ذریعے چینی خریدنا ممکن نہ تھا لہٰذا یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی قلت کے باعث پہلے سے کھولے گئے ٹینڈرز پر چینی خریدی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مہنگی چینی کی خریداری سے حکومت کو 50 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

چینی خریداری

مزید :

صفحہ آخر -