ایران کی کراچی دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

ایران کی کراچی دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

  

اسلام آباد (این این آئی)ایران نے کراچی دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے ہاتھوں دہشت گردوں کو ہر میدان میں شکست ہو رہی ہے۔ منگل کو قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایران کے سفیر سید محمد الحسینی نے کہاکہ پاک فوج کے ہاتھوں دہشت گردوں کو ہر میدان میں شکست ہو رہی ہے،قریب المرگ دہشت گرد اب اپنی جھوٹی طاقت دکھانے کے لئے نئے اھداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،سٹاک ایکسچینج پر حملے کی واشگاف الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،امید کرتے ہیں پاکستان بچے کھچے دھشت گردوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچادے گا۔

ایرا

مزید :

صفحہ آخر -