ثقلین مشتاق مقامی کوچز کے ساتھ مل کر نیا ٹیلنٹ تلاش کرینگے

ثقلین مشتاق مقامی کوچز کے ساتھ مل کر نیا ٹیلنٹ تلاش کرینگے

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پی سی بی کے ڈائریکٹر برائے ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ ثقلین مشتاق مقامی کوچز کے ساتھ مل کر نیا ٹیلنٹ تلاش کریں گے اور ہائی پرفارمنس سینٹر کی بدولت چھ ماہ میں اچھے نتائج سامنے آنے لگیں گے۔ندیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ دور جدید کے کھیل سے کافی پیچھے رہ گئی ہے اور اسی فرق کو ختم کرنے کی غرض سے ہائی پرفارمنس سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس سے چھ ماہ میں ملکی سطح پر نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں عمدگی سے کام کیا گیا اور پاکستان میں نئے کھلاڑی سامنے آئے لیکن یہ بات واضح طور پر محسوس کی گئی کہ پاکستان کرکٹ دور جدید کے کھیل سے کافی پیچھے رہ گئی جس کی مثال ٹیسٹ کرکٹ بھی ہے جس کا معیار عالمی سطح سے کہیں کم ہے اور اسی کمی کو ہائی پرفارمنس سینٹر پورا کرے گا۔سابق ٹیسٹ اسپنر کے مطابق پہلے بھی کوچز موجود تھے لیکن اب ہر شعبے میں ماہرین کو سامنے لایا جائے گا اور ان کی کوشش ہوگی کہ ان کے ساتھ مل کر ملک میں موجود نئے ٹیلنٹ کو منظر عام پر لایاجائے پاکستان میں کرکٹ کا بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے او ر پاکستان کرکٹ بورڈ اس حوالے سے بہترین اقدامات بروئے کارلارہا ہے جوبہت خوش آئند بات ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -