نالائق، نااہل، چور اور سیلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر جانا ہو گا، مریم اورنگزیب

نالائق، نااہل، چور اور سیلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر جانا ہو گا، مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نالائق، نااہل، چور اور سیلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر جانا ہو گا،عمران خان اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے،عمران صاحب نواز شریف کا نام لینے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیا کریں،عمران خان کی قومی اسمبلی میں حالیہ تقریر سے ظاہر تھا کہ اِن کے گھبرانے کا وقت ہوا جاتا ہے،تاریخ اور آنے والی نسلیں نواز شریف کو پاکستان کی تعمیر، ترقی اور خوشحالی کے لئے جبکہ عمران صاحب کو تباہی وبربادی کے لیے یاد رکھیں گی۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان کے قومی اسمبلی سے خطاب پر اپنے ردعمل میں مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب نواز شریف کا نام لینے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیا کریں،وزیراعظم کی کرسی عوام سے مضبوط ہوتی ہے لیکن سلیکٹڈ وزیر اعظم یہ سمجھ نہیں سکتے،عمران صاحب کی آج کی تقریر سے ظاہر تھا کہ اِن کے گھبرانے کا وقت ہوا جاتا ہے،نالائق، نااہل، چور اور سیلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر جانا ہو گا،عمران خان اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔انہوں نے کہاکہ تاریخ اور آنے والی نسلیں نواز شریف کو پاکستان کی تعمیر، ترقی اور خوشحالی کے لئے جبکہ عمران صاحب کو تباہی وبربادی کے لیے یاد رکھیں گی۔عمران صاحب فارن فنڈنگ اکانٹس سے پیسے منگوائیں آپ اور الزام نواز شریف اور شہباز شریف پر؟۔انہوں نے کہاکہ بی آر ٹی کے 128 ارب کے کھڈے آپ کھودیں گھنٹے اور الزام نواز شریف اور شہباز شریف پر؟، عمران صاحب چینی چوری مافیا خود اور الزام نواز شریف اور شہباز شریف پر؟،عمران صاحب آٹا چوری آپ نے کیا اور الزام نواز شریف اور شہباز شریف پر؟،عمران صاحب پٹرول آپ چوری کرائیں اور الزام نواز شریف اور شہباز شریف پر؟،عمران صاحب دو سال میں پاکستان کی معیشت 5.8 فیصد سے منفی صفر اعشاریہ 48 فیصد پر آپ لائیں اور الزام نواز شریف اور شہباز شریف پر؟۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب آپ نے چینی 92 روپے بیچی جبکہ نواز شریف دور میں عوام کو 52 روپے دستیاب تھی،عمران صاحب آج کشمیر کا سودا کرنے پر قوم سے معافی مانگتے؟۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب چینی چوری سے اے ٹی ایم کی جیبیں بھرنے پر قوم سے معافی مانگتے؟،عمران صاحب عوام کو تاریخی مہنگائی کی چکی میں پیسنے پر آج معافی مانگتے؟۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب 23 فارن فنڈنگ خفیہ اکانٹس چھپانے پر معافی مانگتے؟

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -