پاکستان میں فٹ بال کا کھیل تیزی سے ترقی کر رہا، مہ پارہ  

  پاکستان میں فٹ بال کا کھیل تیزی سے ترقی کر رہا، مہ پارہ  

  

لاہور(افضل افتخار)قومی ویمن فٹ بال ٹیم کی کھلاڑی سیدہ مہ پارہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس کومنظر عام پر لانے کے لئے فٹ بال فیڈریشن کی کوششیں قابل تعریف ہیں اور امید ہے کہ اس حوالے سے مستقبل میں مزید اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ مجھے اس بات کی بہت زیادہ خوشی ہے کہ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتی ہوں اور اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی کوشش کرتی ہوں فٹ بال نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے اور پاکستان میں بھی یہ بہت تیزی سے مقبولیت حاصل کررہا ہے ماضی میں لڑکیوں کا اس کھیل کی طرف رحجان کم تھا مگر اب بہت بڑ ی تعداد میں لڑکیاں اس کھیل میں دلچسپی لے رہی ہیں جو بہت اچھی بات ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا نے دیگر کھیلوں کے ساتھ اس کھیل کوبھی نقصان پہنچایا ہے مگر ہمیں حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے اسی طرح سے ہم کامیاب ہوسکتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -