بحریہ ٹاؤن کراچی کا نمایاں اعزاز،دنیا کا بلند ترین جھنڈا پول پر لہرا دیا

بحریہ ٹاؤن کراچی کا نمایاں اعزاز،دنیا کا بلند ترین جھنڈا پول پر لہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی /راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) دنیا کا سب سے اونچا مخروطی (اوبلسک)فلیگ پول پرپاکستان کی تاریخ کا بلند ترین قومی پرچم لہرادیا گیا ہے۔اسکا باقاعدہ آ غاز 14اگست 2020 کوایک شاندار تقریب سے کیا جائے گا۔بحریہ ٹاؤن کراچی نے دنیا کا سب سے اونچا مخروطی (اوبلسک)فلیگ پول تعمیر کر کے ایک بار بھر ثابت کر دیا کہ وہ سر زمینِ پاک کا نام اور پرچم ہمیشہ سر بلند رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے لیے ہر دم کوشاں ہے۔100میٹر اونچائی والے اس فلیگ پول کو دنیا کے سب سے اونچامخروطی (اوبلسک)فلیگ پول بنایا گیا ہے۔110 ٹن وزنی اسٹیل سے بنے اس مخروطی مینار کی تعمیر چھ مال کی فلیل مدت میں کی گئی ہے۔ اونچائی کی مناسبت سے اس پر لہرانے والے پرچم کا سائز 15x22.5 میٹر رکھا گیا ہے۔ بحریہ ٹاؤن ایک پرائیوٹ رئیل اسٹیٹ پراجیکٹ ہے جو تعلیم، صحت کے ساتھ ساتھ ہر معیاری تفریح بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں اور کراچی کے لوگوں کو فراہم کر رہا ہے جس میں قابلِ ذکر بحریہ ڈانسنگ فاؤنٹین، ڈینزو، کارنیول، بحریہ ایڈونچر لینڈ تھیم پارک،آئفل ٹاور شامل ہیں اور بہت جلد پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم اور دنیا کی تیسری بڑی مسجد بھی مکمل کر لی جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -