کراچی،پی ایس ای حملہ، دہشتگردوں نے لیاری ایکسپریس وے استعمال کیا

    کراچی،پی ایس ای حملہ، دہشتگردوں نے لیاری ایکسپریس وے استعمال کیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکس چینج پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں نے کون سے راستے اختیار کئے؟ سی ٹی ڈی نے پتا چلا لیا۔ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پہنچنے کیلئے لیاری ایکسپریس وے استعمال کیا۔ دہشتگرد لیاری ایکسپریس وے غریب آباد انٹر ایکسچینج سے چڑھے اور ماڑی پور انٹر چینج سے ٹاور پہنچے۔دہشتگرد کسٹم ہاؤس کی جانب سے ہوتے ہوئے براہ راست سٹاک ایکسچینج تک آئے۔ ممکنہ طور پر لیاری ایکسپریس وے کا راستہ سیکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے اختیار کیا۔ پہلے دو دہشتگرد سٹاک ایکسچینج کا بیریکیٹ کھولنے کے لیے اترے تھے۔تفتیشی حکام نے غریب آباد کی طرف آنے والے تمام راستوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔

لیاری راستہ

مزید :

صفحہ آخر -