پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست دائر

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست دائر

  

اسلام آباد (این این آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ منگل کو جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم نے وکیل راؤ عبد الرحیم کے ذریعے درخواست دائر کی،وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پٹرولیم، اوگرا درخواست میں فریق بنایاگیا۔ درخواست میں کہاگیاکہ اوگرا کی سفارش کے بغیر ہی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 25 روپے اضافہ کردیا،حکومت نے پٹرولیم کی قیمتوں میں بہت سارے ٹیکسز لگائے ہیں جن کا بوجھ عوام پر ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا حکم دیا جائے،حکومت کی طرف عائد ٹیکسز کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

پٹرول کی قمیتوں کے خلاف درخواست

مزید :

صفحہ آخر -