یف بی آر نے اپنے ریونیو اہداف حاصل کر لئے ہیں، ترجمان

یف بی آر نے اپنے ریونیو اہداف حاصل کر لئے ہیں، ترجمان

  

اسلام آباد (آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے اپنے ریونیو اہداف حاصل کر لئے ہیں، اس مالی سال کے نظر ثانی شدہ 3907 ارب روپے کے مقابلے میں ایف بی آر کے جمع شدہ ٹیکسوں کی رقم 3957 ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے جو کہ ہدف سے 50 ارب زیادہ ہے۔ ایف بی آر نے تاریخ میں پہلی مرتبہ گراس ریونیو کی مد میں 4 کھرب روپے کا ہدف حاصل کر لیا ہے جو کہ کورونا کی مشکلات میں رہتے ہوئے ایک قابل ستائش کارکردگی ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اپنے جون کے ہدف 398 ارب روپے کے مقابلے میں دن کے تین بجے تک 411 ارب روپے جمع کر لئے ہیں۔ اس مالی سال کے نظر ثانی شدہ 3907 ارب روپے کے مقابلے میں ایف بی آر کے جمع شدہ ٹیکسوں کی رقم 3957 ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے جو کہ ہدف سے 50 ارب زیادہ ہے۔ ایف بی آر نے تاریخ میں پہلی مرتبہ گراس ریونیو کی مد میں 4 کھرب روپے کا ہدف حاصل کر لیا ہے جو کہ کورونا کی مشکلات میں رہتے ہوئے ایک قابل ستائش کارکردگی ہے۔

ایف بی آر

مزید :

صفحہ آخر -