ادارہ شماریات کا ڈیجیٹل نظام موثر فیصلہ سازی میں انتہائی سود مند ثابت ہو گا: اسد عمر

  ادارہ شماریات کا ڈیجیٹل نظام موثر فیصلہ سازی میں انتہائی سود مند ثابت ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وفاقی ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ڈی ایس ایس آئی پالیسی سازوں کو بر وقت فیصلہ لینے اور ملک میں افراط زر کی وجوہات کو جاننے میں مدد فراہم کریگا۔ منگل کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی اسد عمر کو وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور شواہد پر مبنی پالیسی سازی کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے کہاکہ پی بی ایس نے افراط زر کے لئے فیصلہ کن معاونت کا نظام تیار کیا ہے جو ایک ہی ونڈو میں قیمتوں، درآمد برآمد اور پیداوار کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے وفاقی ادراہ شماریات کے تحت کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ اسد عمر نے کہاکہ قابل اعتماد اور بروقت اعداد و شمار پالیسی سازوں کو باخبر فیصلے کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، پی بی ایس بلاک سطح پر مردم شماری کے ڈیٹا کا ایک وسیع ذخیرہ رکھتا ہے اور اعداد و شمار تک آسانی سے اور وسیع رسائی تمام اسٹیک ہولڈرز کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گی، یہ نظام پالیسی سازوں کو موثر فیصلے لینے میں مدد فراہم کرے گا۔
ادارہ شماریات

مزید :

صفحہ آخر -