عثمان بزدار کا وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت

  عثمان بزدار کا وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی والدہ کے انتقال پر ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ آپ کی والدہ کے انتقال پر دلی رنج ہوا ہے۔ ماں جیسی عظیم ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے آپ کی والدہ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور آپ کو اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اظہارتعزیت

مزید :

صفحہ آخر -