بینک دولت پاکستان آج تعطیل کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا

بینک دولت پاکستان آج تعطیل کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا

  

کراچی(این این آئی)بینک دولت پاکستان آج(بدھ)یکم جولائی کو بینک تعطیل کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا تاکہ بینک اپنے کھاتے کلوز کر سکیں۔مرکزی بینک سے جاری اعلامیہ کے مطابق بینک تعطیل کے موقع پر اسٹیٹ بینک کے تمام ملازمین اپنی دفتری ذمہ داریاں (کورونا وائرس کی حالیہ صورت حال میں تفویض کردہ، دفتر میں یا گھر سے کام کر کے) معمول کا کاروباری دن سمجھتے ہوئے انجام)علاوہ عوام سے لین دین)دیں گے۔یکم جولائی کو تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے، مائیکروفنانس بینک اس روز عوام سے لین دین نہیں کریں گے تاہم بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، مائکروفنانس بینکوں کا عملہ دفتر حاضر ہوگا۔

بینک دولت

مزید :

صفحہ آخر -