اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج دو نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج دو نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

  

اسلام آباد (این این آئی)مشیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس (آج) بدھ کوہوگا،ای سی سی کے اجلاس میں دو نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔ذرائع کے مطابق وزارت صنعت کی آئندہ مالی سال میں یوریا کی متوقع ضرورت کی سمری پر غور ہوگا، وزارت پیٹرولئیم کی آر ایل این جی کی سیلز پرائس گائیڈ لائنز پر بات ہوگی، کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا، اجلاس میں پی آئی اے کے نیویارک میں روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری پر غور کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط کے تحت حکومت نقصان میں چلنے والے اداروں کی منافع بخش املاک کو فوری طور پر فروخت کرے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی

مزید :

صفحہ آخر -