پیپلز پارٹی کو پارلیمانی نظام کا بانی ہونے پر فخر ہے،نیئر حسین بخاری

  پیپلز پارٹی کو پارلیمانی نظام کا بانی ہونے پر فخر ہے،نیئر حسین بخاری

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری نیر بخاری نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو پارلیمانی نظام کی بانی ہونے پر فخر ہے،ملک میں موجود جمہوریت جمہوریت پسندوں کی قربانیوں اور جدوجہد کا ثمر ہے،بلاول بھٹو پارلیمنٹ میں عوام اور جمہوریت کی توانا آواز ہیں۔ منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دنیا بھر اور پاکستان کے جمہوریت پسندوں کو عالمی یوم پارلیمان پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمانی نظام کی بنیاد سے مظبوط بنانے میں پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنان نے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور جمہوریت پسند جماعتوں نے بحالی جمہوریت میں قید کوڑے اورصوبتیں برداشت کیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کو پارلیمانی نظام کی بانی ہونے پر فخر ہے۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت پسند جماعتوں نے عوام کے ساتھ پارلیمانی نظام اور جمہوریت کی خاطر کے لئے مثالی جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے 73کے آئین سے آمرانہ پیوندکاریوں کا خاتمہ کیا،پارلیمنٹ پر باہرسے حملہ آور ہونے والے پارلیمنٹ کے اندر سے حملہ آور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آمرانہ ذہنیت کے پیروکار پارلیمان کو بے توقیر بنا رہے ہیں،عوامی امنگوں کی ترجمان پارلیمنٹ کی عزت و تکریم پیپلز پارٹی کی ترجیح اول ہے۔نیر بخاری نے کہاکہ پارلیمنٹ آئین اور جمہوریت کو اپنے لہو سے مظبوط بنانے والے قائدین کے نقش قدم پر چلنے کا عہد کرتے ہیں۔

نیئر حسین بخاری

مزید :

صفحہ آخر -