پیراں غائب رینٹل پاور ریفرنس میں سابق وزیراعظم پرویز اشرف بری

      پیراں غائب رینٹل پاور ریفرنس میں سابق وزیراعظم پرویز اشرف بری

  

اسلام آباد(آئی این پی)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو رینٹل پاور ریفرنس میں بری کر دیا ہے جبکہ نیب نے نیب نے رینٹل پاور کرپشن کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پیراں غائب رینٹل پاور ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف اور دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے راجہ پرویز اشرف سمیت آٹھ ملزمان کو ریفرنس میں بری کیا،دیگر ملزمان میں اسماعیل قریشی، شاہد رفیع، شوکت ترین، طاہر بشارت چیمہ،محمد سلیم عارف،چوہدری عبدالقدیر اور اقبال علی شاہ شامل تھے۔راجہ پرویز اشرف کوگزشتہ ہفتے ساہیوال ریفرنس میں بھی بری کیا گیاتھا۔پیراں غائب ریفرنس نیب راولپنڈی کی جانب سے 2014 میں دائر کیا گیا،192 میگا واٹ کا رینٹل پاور پلانٹ ملتان کے علاقے پیراں غائب میں لگایا گیا تھا منصوبے میں راجہ پرویز اشرف پر بطور وزیر پانی و بجلی کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام تھا۔

پرویز اشرف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو نے رینٹل پاور کرپشن کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کی بریت کو چیلنج کریں گے، راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کے خلاف شواہد موجود ہیں، ملزمان کی بریت کا حکم کالعدم قرار دیا جائے، پیراں غائب ریفرنس میں عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

نیب

مزید :

صفحہ آخر -