اقوام متحدہ کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سے یکجہتی کے عزم کا اعادہ

اقوام متحدہ کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سے یکجہتی کے عزم کا اعادہ

  

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنوبی بندرگاہی شہر کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس)پر پیر کے روز دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے، ترجمان سربراہ اقوام متحدہ کے مطابق گوتریس نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ اور عوام وحکومت پاکستان کیساتھ اپنی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ ترجمان سٹیفنی ڈوجیرک نے اپنے بیان اقوام متحدہ کی جانب سے حکومت اور پاکستان کے عوام کیساتھ ان کی دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی سے نمٹنے کی کوششوں میں یکجہتی کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اقوام متحدہ

مزید :

صفحہ آخر -