پولیو کے خاتمے کیلئے صوبوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

پولیو کے خاتمے کیلئے صوبوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

  

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے معاون برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں،پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی قیادت متحد ہے،پولیو کو شکست دینے کیلئے مزید متحد ہو کر کام کریں گے، کورونا سے نمٹنے کا تجربہ پولیو کے خاتمے کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔منگل کو وزیراعظم کے معاون برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پولیو انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ (آئی ایم بی)سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں پاکستان پولیو پروگرام کو کئی چیلنجز درپیش تھے، آئی ایم بی کی اکتوبر2019 کی تجاویز پر بھرپور عملدرآمد کیا گیا، پولیو کے خاتمے کیلئے تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں،پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی قیادت متحد ہے،الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر آگہی مہم جاری ہے،فرنٹ لائن ورکرز کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی گئی،پولیو کو شکست دینے کیلئے مزید متحد ہو کر کام کریں گے، کورونا سے نمٹنے کا تجربہ پولیو کے خاتمے کیلئے مددگار ثابت ہوگا،مارچ 2020 میں کورونا کیسز کے بعد پاکستان میں پولیو مہم روک دی گئی تھی، دوسرے ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا سے ہیلتھ ورکرز متاثر ہوئے، کورونا سے نمٹنے کیلئے پولیو ورکرز کا کردار قابل تحسین ہے،پولیو کے خاتمے کیلئے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،آئی ایم بی کی رہنمائی سے پاکستان سمیت دنیا سے پولیو کا خاتمہ ممکن ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا

مزید :

صفحہ آخر -