دہشت گردی کی وجہ سے کسی ادارے کو کمزور نہیں ہونے دینگے، گورنر سندھ
کراچی(آئی این پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمارے اداروں نے دشمن کے عزائم خا ک میں ملا دیے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ دہشتگردی کی وجہ سے کسی ادارے کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔ہماری پوری کوشش ہے کہ شہید افراد کے اہل خانہ کی بھرپور مدد کی جائے۔انہوں نے کہا کہ شہیدافراد کے اہل خانہ کے لیے اسٹاک ایکسچینج کا فنڈ قائم کرنے کا اقدام خوش آئندہے،اسٹاک ایکسچینج کے اس اقدام پر بہت شکرگزار ہوں۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے کے دوران اسٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ ایک لمحے کے لیے رکی نہیں،اسٹاک ایکسچینج رکنے کے بجائے کل اضافے پر بند ہوئی۔ ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی ہم یکجان ہو کردہشت گردی کے خلاف کھڑے رہیں گے،ہم کسی طور پر ملک کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔ ہمارے اداروں نے دشمن کے عزائم خا ک میں ملا دیے۔
گورنر سندھ