طلباء کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے کیلئے''جاز پڑھو'' مہم کا آغاز

  طلباء کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے کیلئے''جاز پڑھو'' مہم کا آغاز

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی معروف ڈیجیٹل کمپنی جاز نے حال ہی میں شروع کی جانے والی ''جاز پڑھو'' مہم کے تحت طلبا کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے کیونکہ کوویڈ 19 کے دوران تعلیمی ادارے بند ہیں۔ اس مہم میں سستے ہفتہ وار اور ماہانہ ڈیٹا پیکیجز، جاز پڑھو کے نام سے ایپ، اور سب سے سستا4G ڈیجٹ فون شامل ہے۔دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح، پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے مارچ میں تمام اسکول اور یونیورسٹیاں بند کردی گئیں تھیں۔ چونکہ بعض ادارے آن لائن تعلیم حاصل کرنے کی طرف رجوع کررہے ہیں تواس کو آسان بنانے اور طلباء کے اخراجات کو کم کرنے کے لئے سبسڈی والے انٹرنیٹ کی ضرورت ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے، جاز نے طلباء کی سہولت کے لئیرعایتی ہفتہ وار اور ماہانہ پیکجز کو متعارف کرایا ہے تاکہ وہ بلا تعطل آن لائن کلاسز دوبارہ شروع کرسکیں۔ ماہانہ سپریم بنڈل444روپے میں 50٪ رعایتی قیمت پر 20 جی بی ڈیٹا مہیا کرتا ہے، جبکہ ہفتہ وار پیکج 95 روپے کی مناسب قیمت پر 10 جی بی ڈیٹا آن لائن کلاسوں کی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔اسی طرح اسمارٹ فونز یا پی سی کے بغیر طلباء کے لئے، جازدنیا کے سب سے سستے سمارٹ فیچر فون، جاز ڈیجیٹ 4 جی کے استعمال کو فروغ دے رہا ہے۔ یہ فون تمام جاز فرنچائزز، اور دکانوں پر1799 روپے میں دستیاب ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -