ہمارے اداروں نے دشمن کے عزائم خا ک میں ملا دیے،گورنر سندھ

  ہمارے اداروں نے دشمن کے عزائم خا ک میں ملا دیے،گورنر سندھ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمارے اداروں نے دشمن کے عزائم خا ک میں ملا دیے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے کسی ادارے کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے والوں کے اعزازمیں کل گورنرہاس میں تقریب ہے،ہماری پوری کوشش ہے کہ شہید افراد کے اہل خانہ کی بھرپور مدد کی جائے۔انہوں نے کہا کہ شہیدافراد کے اہل خانہ کے لیے اسٹاک ایکسچینج کا فنڈ قائم کرنے کا اقدام خوش آئندہے،اسٹاک ایکسچینج کے اس اقدام پر بہت شکرگزار ہوں۔گورنر سندھ نے کہا کہ دہشت گرد حملے کے دوران اسٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ ایک لمحے کے لیے رکی نہیں،اسٹاک ایکسچینج رکنے کے بجائے کل اضافے پر بند ہوئی۔عمران اسماعیل نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی ہم یکجان ہو کردہشت گردی کے خلاف کھڑے رہیں گے،ہم کسی طور پر ملک کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اداروں نے دشمن کے عزائم خا ک میں ملا دیے۔

مزید :

صفحہ آخر -