نجی سیکیورٹی کمپنی کا 2 شہید گارڈز کے اہلخانہ کیلئے امداد کا اعلان

نجی سیکیورٹی کمپنی کا 2 شہید گارڈز کے اہلخانہ کیلئے امداد کا اعلان

  

کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی گارڈز کے اہلخانہ کے لیے نجی سیکیورٹی کمپنی نے امداد کا اعلان کیاہے۔رپورٹ کے مطابق سی ای او نجی سیکیورٹی کمپنی نے بتایاکہ اپنی ایس او پی کے تحت شہدا کے اہلخانہ کے اخراجات اٹھائیں گے، شہید افتخار وحید اور خدا یار دیر کے رہنے والے تھے۔سی ای او سیکیورٹی کمپنی نے کہاکہ افتخار وحید دسمبر 2016 سے اسٹاک ایکسچینج پر تعینات تھے، شہید خدا یار دسمبر 2014 سے اسٹاک ایکسچینج پر فرائض انجام دے رہے تھے۔سیکیورٹی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرنے کہاکہ کمپنی کے 2 سیکیورٹی گارڈ وقاص اور شاہ زیب آپریشن تھیٹر میں ہیں۔علاوہ ازیں فلاحی تنظیم جے ڈی سی نے بھی شہید گارڈز کی بیواؤں کے لیے 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -