یونی لیور نے ”فیئر اینڈ لولی“ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

  یونی لیور نے ”فیئر اینڈ لولی“ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

  

کراچی (پ ر) یونی لیور پاکستان نے اپنے برانڈ فیئر اینڈ لولی کے نام کو تبدیل کرنے کا ارادہ سناتے ہوئے اپنے اسکن کیئر بزنس کے ارتقا کے اگلے مرحلے کا اعلان کیا۔ برانڈ کے امیج کو خوبصورتی کے مزید جامع وژن کی سمت لے جانے کے لئے کمپنی، ''فیئر اینڈ لولی '' کے نام میں سے ''فیئر'' کے لفظ کا استعمال ترک کردے گی۔ فیئر اینڈ لولی کے نئے نام کا اعلان ضروری ریگولیٹری منظوری کے بعد کیا جائے گا۔سی ای او عامر پراچہ نے کہا، ''یونی لیور ایسی کمپنی ہے جو ہمیشہ آگے بڑھنے کے لئے تیار رہتی ہے، اور آج یونی لیور نے خوبصورتی کی مزید جامع تصویر کو سامنے لا کے اپنے ارتقائی سفر میں اگلا پختہ قدم اٹھایا ہے۔اپنے اس عزم کی تکمیل کیلئے ہم کچھ عرصے سے کام کر رہے تھے،اور اس سلسلے میں کچھ اہم اقدامات جیسے کہ فیئر اینڈ لولی کی پیکیجنگ پر سے رنگت کی تبدیلی دکھانے والے دو چہرے اور شیڈ گائیڈ کو ہٹانا شامل ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -