اسٹاک ایکس چینج حملے کے 2 سیکیورٹی گارڈز کی تدفین

  اسٹاک ایکس چینج حملے کے 2 سیکیورٹی گارڈز کی تدفین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں اسٹاک ایکسچینج حملے کے ہیروز سیکیورٹی گارڈز کی تدفین کردی گئی، دیر کے رہنے والے افتخار وحید اور خدایار کو کراچی میں ہی سپرد خاک کیا گیا ہے۔سیکیورٹی کمپنی حکام کے مطابق دونوں سیکیورٹی گارڈز کے خاندان کے افراد نے کراچی میں ہی تدفین پر اتفاق کیا، خدایار کو عابد آباد اور افتخار وحید کو مومن آباد قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔نماز جنازہ و تدفین میں کمپنی کے اعلی حکام اور ساتھی ورکرز نے شرکت کی، کوئی حکومتی یا سرکاری شخصیت شہدا کی نماز جنازہ میں شریک نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ دونوں سیکیورٹی گارڈز اسٹاک ایکسچینج پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے شہید ہوئے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے افتخار وحید کو ایک اور خدایارکو 6 گولیاں لگی۔سی او او کمپنی کے مطابق دونوں شہدا کو کمپنی کی طرف سے 10/10 لاکھ دیے جارہے ہیں جبکہ حملے میں زخمی گارڈز کا علاج بھی کمپنی کرا رہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -