حکومت ملک میں کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشاں: عبد الرزاق داؤ د

  حکومت ملک میں کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشاں: عبد الرزاق داؤ د

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (آن لائن)کامرس اور سرمایہ کاری بارے وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ کووڈ۔19کے تنا ظر میں پاکستان جیسے ملکوں کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ تاہم حکومت پاکستان میں کاروبار کرنے کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں ریگولیٹری فریم ورک کو جدید بنیادوں پر استوار کیا جا رہا ہے۔ وہ پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن انیشیٹو (پی آر ایم آئی) کے بورڈ آف انویسٹمنٹ کی سٹیئرنگ کمیٹی بارے ایک زوم کانفرنس کو چیئر کرنے کے دوران خطاب کر رہے تھے، جس میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے علاوہ کراچی اور لاہور چیمبر ز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اہم چیمبرز کو اپنے ممبروں کو درپیش مسائل کے بارے میں جامع تجاویز پیش کرنی چاہیں تاکہ اُن کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر رانا محمد سکندر اعظم خاں نے بتایا کہ پاکستان میں نیا کاروبار کرنے والوں کو طویل اور مشکل مراحل سے گزرنا پڑتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ صرف ملحقہ اداروں کی رجسٹریشن کے عمل کیلئے بہت ہی پیچیدہ نظام ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے جہاں سے وہ صرف ایک ہفتہ کے اندر اندر تمام وفاقی اور صوبائی محکموں سے این او سی حاصل کر سکیں۔ صدر فیصل آباد چیمبر نے کہا کہ ٹیکس کیلئے ایک صفحے کا فارم جاری کیا جائے، اس طرح کئی ایک ٹیکسوں کی تعداد کو کم کر کے اُن کی ہر ماہ ادائیگی کی بجائے سال میں صرف چار مرتبہ وصولی کی جائے۔
عبدالرزاق داؤد

مزید :

صفحہ آخر -