آئسولیشن سے باہر آنے کے لیے کرونا نیگٹو رپورٹس کی شرط ختم

آئسولیشن سے باہر آنے کے لیے کرونا نیگٹو رپورٹس کی شرط ختم

  

ملتان ( وقا ئع نگار)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب نے آئسولیشن سے باہر آنے کے لیے کرونا نیگٹو رپورٹس کی شرط ختم کر دی ہے.البتہ طبی عملے کے لیے(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

یہ شرط اب بھی برقرار رہے گی.کرونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے اس حوالے سے نئی گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔جسکے مطابق مریض میں علامات نہ ہوں۔تو 10 دن کے بعد صحت مند اور ریکورڈ تصور کیا جائے گا اور آئسولیشن ختم کر سکتا ہے.اگر مریض میں بیماری کی علامات ہوں تو وہ علامات ختم ہونے کے 3 دن بعد(اور بیماری کے شروع ہونے سے کم از کم 10 دن بعد)آئسولیشن ختم کر سکتا ہے.ڈاکٹرز، نرسز،ریسکیو اہلکاروں، ہاسٹلز میں رہنے والے افراد،جیل کے قیدی وغیرہ کے لیے نیگیٹو رپورٹس اب بھی لازمی ہوں گی۔

شرط

مزید :

ملتان صفحہ آخر -