پی ایچ پی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہے ہیں‘ ظفراقبال اعوان

    پی ایچ پی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہے ہیں‘ ظفراقبال اعوان

  

بہاول پور(بیورورپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) محنتی اورایماندار جوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں اور ایسے جوانوں کی خدمات کو کبھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے فرائض منصبی محنت اور ایمانداری سے انجام دیں تاکہ آپ کو دوران سروس اور ریٹائرڈ ہونے کے بعد بھی اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل آئی جی پنجاب(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

ہائی وے پٹرول کیپٹن(ر) ظفر اقبال اعوان نے ریجن بہاولپورکے دورہ کے موقع پر پولیس لائن بہاول پور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن محمد شریف،ڈی ایس پی زاہد مجیداور ڈی ایس پی مظہر وٹو سمیت افسران، اہلکاران اور جوانوں کثیر تعداد موجود تھی۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ پی اہلکاران کے مسائل کے حل،ویلفیئر اور فلاح وبہبود کے لئے دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ افسران و اہلکارن اپنے جائز مسائل کے لئے میرے پاس کبھی بھی آسکتے ہیں آپ کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پٹرولنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے پنجاب بھر میں 50نئی گاڑیاں مہیا کی جا رہی ہیں۔انہوں نے توقع ظاہرکی کہ تمام پی ایچ پی ملازمین و افسران جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر محنت اور جانفشانی سے کام کرکے پی ایچ پی کا نام روشن کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر پولیس لائن بہاولپور میں اردل کا انعقاد بھی کیاگیا جس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول نے پی ا یچ پی اہلکاران کی اپیلوں کی سماعت کی۔دریں اثناء ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کو ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول محمد شریف نے ریجن بھرمیں پٹرولنگ کے حوالے سے اپنائی گئی حکمت عملی اور تعینات پی ایچ پی اہلکاران کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کیپٹن(ر) ظفر اقبال اعوان نے اچھی کاکردگی کے حامل 51افسران اہلکاران کو CC-I سرٹیفیکٹ اور کیش انعامات سے نوازا۔آخر میں ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن محمد شریف نے ایڈیشنل آئی جی کو سووینئر پیش کیا۔

ظفر اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -