پولیس کی کارروائی‘ 11سال قبل قتل کا فرار ملزم گرفتا
ر
ملتان (وقائع نگار) پولیس تھانہ ممتاز آباد کی بڑی کاروائی۔11 سال قبل سال 2009 میں لاری اڈے پر چھریوں کے وار سے قتل کر کے فرار ہونے والے ملزمان گرفتار کو رفتار کر(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
لیا گیا ہے۔واضح رہے ملزم محمد محمد وسیم اور محمد نعیم سال 2009 میں تھانہ ستل ماڑی کے علاقے لاری اڈا میں ظفر اقبال کو لڑائی جھگڑا کے دوران چھریوں اور ڈنڈوں کے وار سے قتل کر کے فرار ہو گئے تھے۔کس کے بعد ایس ایچ او ممتاز آباد انسپکٹر طاہر اعجاز نے اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے دونوں اشتہاری ملزمان کو گرفتارکیا۔مفرور ملزمان مقتول خاندان کے لیے خوف کی علامت بنے ہوئے تھے جن کی گرفتاری سے مقتول ظفر اقبال کے خاندان والوں نے سکھ کا سانس لیا ہے اور پولیس کی کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔مزید کاروائی کے لیے ملزمان کو پولیس تھانہ سیتل ماڑی کے حوالے کر دیا گیا۔سی پی او ملتان نے پولیس کی اس بڑی کاروائی پر ایس پی کینٹ ڈویڑن، ایس ڈی پی او ممتاز آباد، ایس ایچ او ممتاز آباد اور کاروائی میں شامل ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے اور شاباش دی ہے۔
قاتل گرفتار